QR CodeQR Code

کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، نثار شائق

20 Sep 2017 09:30

شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع باغ کا کہنا تھا کہ شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق نے کہا ہے شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سید کمال شاہ گیلانی نے کی۔ شرکاء نے شہداء کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نثار شائق نے این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں بھرتی، میرٹ پر تقرریوں اور کرپشن میں کمی کے اقدامات پر حکومت کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری کیلئے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شہدای کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 670480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670480/کشمیر-کی-آزادی-کا-سورج-جلد-طلوع-ہو-گا-نثار-شائق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org