0
Wednesday 20 Sep 2017 09:30

کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، نثار شائق

کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، نثار شائق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق نے کہا ہے شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سید کمال شاہ گیلانی نے کی۔ شرکاء نے شہداء کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نثار شائق نے این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں بھرتی، میرٹ پر تقرریوں اور کرپشن میں کمی کے اقدامات پر حکومت کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری کیلئے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شہدای کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 670480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش