QR CodeQR Code

حکومت کی جانب سے مجالس عزا میں بے جا مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ اسد اقبال زیدی

22 Sep 2017 13:29

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے رہنماؤں نے کہا کہ تمام سانحات کے باوجود علمائے اہل تشیع نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور بھائی چارگی کا سلسلہ جاری رکھا، اب اگر حکومت نے عزاداری کو بلاوجہ روکنے یا محدود رکھنے کی کوشش کی تو تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماؤں علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ امداد حسینی، علامہ ریاض حسین روحانی، در محمد کربلائی، علی عظمت بلوچ و دیگر نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل ہی حکومت سندھ کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجالس عزا میں بے جا مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عزاداری کا سلسلہ قیام پاکستان کے قبل سے ہی جاری ہے، پورے پاکستان میں متعدد مجالس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے اور جلوس نکالے جا تے ہیں، عزاداری تمام مذاہب کے افراد انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، تاہم اس سلسلے کو روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور سازشیں کی جا رہی ہیں، لیکن تمام سانحات کے باوجود علمائے اہل تشیع نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور بھائی چارگی کا سلسلہ جاری رکھا، اب اگر حکومت نے عزاداری کو بلاوجہ روکنے یا محدود رکھنے کی کوشش کی تو تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، عزاداری ہمارا آئینی حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 671001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/671001/حکومت-کی-جانب-سے-مجالس-عزا-میں-بے-جا-مداخلت-کسی-صورت-برداشت-نہیں-جائے-گی-علامہ-اسد-اقبال-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org