0
Friday 22 Sep 2017 13:29

حکومت کی جانب سے مجالس عزا میں بے جا مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ اسد اقبال زیدی

حکومت کی جانب سے مجالس عزا میں بے جا مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ اسد اقبال زیدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماؤں علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ امداد حسینی، علامہ ریاض حسین روحانی، در محمد کربلائی، علی عظمت بلوچ و دیگر نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل ہی حکومت سندھ کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجالس عزا میں بے جا مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عزاداری کا سلسلہ قیام پاکستان کے قبل سے ہی جاری ہے، پورے پاکستان میں متعدد مجالس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے اور جلوس نکالے جا تے ہیں، عزاداری تمام مذاہب کے افراد انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، تاہم اس سلسلے کو روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور سازشیں کی جا رہی ہیں، لیکن تمام سانحات کے باوجود علمائے اہل تشیع نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور بھائی چارگی کا سلسلہ جاری رکھا، اب اگر حکومت نے عزاداری کو بلاوجہ روکنے یا محدود رکھنے کی کوشش کی تو تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، عزاداری ہمارا آئینی حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 671001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش