QR CodeQR Code

علماء اختلافات کو بھلا کر قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں، منور حسن

22 Apr 2011 22:26

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ گھمبیر صورتحال کے ذمہ دار امریکہ نواز حکمران ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے قومی غیرت اور وقار کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بنیادی ضرورتوں سے محروم اور حکمرانوں کے بیرونی بینکوں میں اربوں کے اثاثے ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے علما پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بھلا کر قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں تاکہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ وہ منصورہ آڈیٹوریم میں جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر سے آئے ہوئے معروف علمائے کرام کے تین روزہ مشاورتی اجلاس سے اختتامی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ گھمبیر صورتحال کے ذمہ دار امریکہ نواز حکمران ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے قومی غیرت اور وقار کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بنیادی ضرورتوں سے محروم اور حکمرانوں کے بیرونی بینکوں میں اربوں کے اثاثے ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ اگر امریکہ کو ہمارے حکمرانوں اور فوج کا ذرا بھی لحاظ ہوتا تو ڈرون حملے بند کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اگر کرپٹ لوگوں کو ووٹ دے گی تو کرپشن سے نجات کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے آگے بڑھیں اور قوم کو شاندار اسلامی انقلاب کے لیے تیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 67169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67169/علماء-اختلافات-کو-بھلا-کر-قوم-متحد-کرنے-کا-فریضہ-سرانجام-دیں-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org