0
Friday 22 Apr 2011 22:26

علماء اختلافات کو بھلا کر قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں، منور حسن

علماء اختلافات کو بھلا کر قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے علما پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بھلا کر قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں تاکہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ وہ منصورہ آڈیٹوریم میں جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر سے آئے ہوئے معروف علمائے کرام کے تین روزہ مشاورتی اجلاس سے اختتامی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ گھمبیر صورتحال کے ذمہ دار امریکہ نواز حکمران ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے قومی غیرت اور وقار کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بنیادی ضرورتوں سے محروم اور حکمرانوں کے بیرونی بینکوں میں اربوں کے اثاثے ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ اگر امریکہ کو ہمارے حکمرانوں اور فوج کا ذرا بھی لحاظ ہوتا تو ڈرون حملے بند کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اگر کرپٹ لوگوں کو ووٹ دے گی تو کرپشن سے نجات کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے آگے بڑھیں اور قوم کو شاندار اسلامی انقلاب کے لیے تیار کریں۔
خبر کا کوڈ : 67169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش