QR CodeQR Code

سیدنا حسینؑ نے ثابت کیا کہ حق کی راہ میں سر کٹایا جا سکتا لیکن یزیدیوں کی اطاعت قبول نہیں کی جا سکتی، حافظ ادریس

30 Sep 2017 12:54

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جو لوگ شہدائے کربلا کی یاد میں محفلیں منعقد کرتے ہیں مگر اپنے دور کے یزیدیوں کے ہم نوا اور حمایتی بنتے ہیں، وہ پیغام شہادت کو سمجھے ہی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہ محرم اور واقعہ کربلا امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے، اسلامی نظام حکومت کی بحالی اور آمریت و موروثی حکمرانی سے نجات کے لیے نواسؑہ رسول اور ان کے پورے خاندان نے جو قربانی دی، اسے محض روایتی اور خرافاتی انداز میں منا لینا شہادت حسینؑ کی توہین ہے، اس واقعہ پر یہ سبق ملتاہے کہ ظالم کا ساتھ دینا کسی بھی مخلص مومن کا شیوہ نہیں، ماہ محرم میں امت کے اندر تفرقہ ڈالنے کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، جو لوگ شہدائے کربلا کی یاد میں محفلیں منعقد کرتے ہیں مگر اپنے دور کے یزیدیوں کے ہم نوا اور حمایتی بنتے ہیں، وہ پیغام شہادت کو سمجھے ہی نہیں، سیدنا حسیؑن نے تو ثابت کر دیا تھاکہ سر کٹ کے نیزے کی نوک پر پرو دیا جائے، تب بھی حق کے مقابلے میں یزیدیوں کی اطاعت قبول نہیں، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، یہ اسلام کا قلعہ ہے ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم کوفیوں کا کردار ادا نہیں کریں گے، بلکہ اپنے پیارے وطن اور اس کے بنیادی نظریے کی حفاظت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 673090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673090/سیدنا-حسین-نے-ثابت-کیا-کہ-حق-کی-راہ-میں-سر-کٹایا-جا-سکتا-لیکن-یزیدیوں-اطاعت-قبول-نہیں-سکتی-حافظ-ادریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org