QR CodeQR Code

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات کریں گے

1 Oct 2017 18:15

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر، افغان آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر سے ملاقات کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ افغانستان میں افغان آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق جم میٹس اور جینز اسٹولٹن برگ نے عزم کیا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے خطے کے ممالک سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 673376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673376/آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-ایک-روزہ-دورہ-پر-کابل-پہنچ-گئے-افغان-صدر-سے-ملاقات-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org