0
Sunday 1 Oct 2017 18:15

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات کریں گے
اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر سے ملاقات کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ افغانستان میں افغان آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق جم میٹس اور جینز اسٹولٹن برگ نے عزم کیا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے خطے کے ممالک سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 673376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش