QR CodeQR Code

دورہ کابل سے واپسی کے بعد آرمی چیف نے کل کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

3 Oct 2017 00:57

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیگر اہم معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جو کل جی ایچ کیو میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈرز شرکت کرینگے۔ کل کی میٹنگ میں اہم معاملات پر بات چیت ہو گی جبکہ اس میں انتہائی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیگر اہم معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 673731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673731/دورہ-کابل-سے-واپسی-کے-بعد-ا-رمی-چیف-نے-کل-کور-کمانڈرز-کا-اہم-اجلاس-طلب-کر-لیا-فیصلے-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org