QR CodeQR Code

پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا قابل تحسین ہیں، آئی جی سندھ

3 Oct 2017 17:13

سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے نام شاباش کا پیغام دیتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اسی جوش و جذبے محنت اور جانفشانی سے محرم کے بقیہ دنوں میں بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے، تاکہ عمدہ حکمت عملی اور لائحہ عمل سے مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا لائق ستائش اور قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے نام شاباش کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے محنت اور جانفشانی سے محرم کے بقیہ دنوں میں بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے، تاکہ عمدہ حکمت عملی اور لائحہ عمل سے مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 673890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673890/پولیس-کی-جانب-سے-عاشورہ-محرم-تک-سیکیورٹی-کے-غیرمعمولی-اقدامات-کو-یقینی-بنانا-قابل-تحسین-ہیں-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org