QR CodeQR Code

ڈی آئی خان کے عوامی حلقوں نے ایم ٹی آئی کے ناکام نظام کو مسترد کر دیا

6 Oct 2017 12:50

وزیر صحت کے آبائی علاقہ صوابی میں پہلے ہی اس نظام کو ختم کیا جا چکا ہے جبکہ نوشہرہ میں بھی یہ نظام ختم کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی حلقوں نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ٹی آئی کے ناکام نظام کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ٹی آئی کا نظام ناکام، عوامی حلقوں نے ایم ٹی آئی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے صوبے کے مختلف اضلاع، صوابی، نوشہرہ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے ہسپتالوں میں لوگوں کو صحت کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کیلئے ایم ٹی آئی کا نظام لاگو کیا، جو تاحال ناکام نظر آرہا ہے۔ وزیر صحت کے آبائی علاقہ صوابی میں پہلے ہی اس نظام کو ختم کیا جا چکا ہے جبکہ نوشہرہ میں بھی یہ نظام ختم کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی حلقوں نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ٹی آئی کے ناکام نظام کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 674584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674584/ڈی-آئی-خان-کے-عوامی-حلقوں-نے-ایم-ٹی-ناکام-نظام-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org