QR CodeQR Code

امریکا طوطا بن کر بھارتی زبان بول رہا ہے لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رحمان ملک

9 Oct 2017 19:44

پی پی پی کے مرکزی رہنماء نے سعودی عرب کی ایجنسی کی دعوت پر اسلام آباد کے تجارتی مرکز کا دورہ کیا اور خانہ کعبہ کے غلافوں سمیت مقدس تبرکات پر مبنی اشیا پر مشتمل میوزیم دیکھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا طوطابن کر بھارتی زبان بول رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت سن لے ہم ڈرنے، جھکنے والے نہیں، دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ماننا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طوطا بن کر بھارتی زبان بول رہا ہے۔ علاوہ ازیں رحمان ملک نے سعودی عرب کی ایجنسی کی دعوت پر اسلام آباد کے تجارتی مرکز کا دورہ کیا اور خانہ کعبہ کے غلافوں سمیت مقدس تبرکات پر مبنی اشیا پر مشتمل میوزیم دیکھا۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں خانہ کعبہ کے مقدسات لانے پر سعودی شہری عبداللہ الدریسی کا شکرگزار ہوں، ان مقدسات کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 675235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675235/امریکا-طوطا-بن-کر-بھارتی-زبان-بول-رہا-ہے-لیکن-ہم-کسی-سے-ڈرنے-والے-نہیں-ہیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org