QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنا ایک خطرناک قدم ہے، وہ عالمی سطح پر بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں، جان کیری

14 Oct 2017 20:53

سابق امریکی وزیر خارجہ نے اراکین کانگریس سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ یہ امر اہم ہے کہ ایرانی جوہری معائدہ طے کرنے میں سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی طویل مذاکراتی عمل میں شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کو ایک خطرناک قدم قرار دیا ہے۔ کیری کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی قومی سلامتی کے مفادات کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور ایسی ہی صورت حال کا سامنا قریبی اتحادیوں کو بھی ہوسکتا ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے اراکین کانگریس سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ یہ امر اہم ہے کہ ایرانی جوہری معائدہ طے کرنے میں سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی طویل مذاکراتی عمل میں شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 676608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676608/ڈونلڈ-ٹرمپ-کیجانب-سے-جوہری-معاہدے-کی-توثیق-نہ-کرنا-ایک-خطرناک-قدم-ہے-وہ-عالمی-سطح-پر-بحران-پیدا-چاہتے-ہیں-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org