QR CodeQR Code

خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹ میں نہ بھیجنا افسوسناک ہے، مولانا ناصر سومرو

15 Oct 2017 23:52

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) سندھ کے رہنماء نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کرکے فوری طور پر پھانسی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنماء مولانا ناصر محمود سومرو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹ کی جانب نہ بھیجنا افسوسناک ہے، ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کرکے پھانسی دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا ناصر سومرو نے کہا کہ دریائے سندھ پر سب سے پہلے سندھ باسیوں کا حق ہے، مگر دریائے سندھ پر ڈیم، بیراج اور کینال بنا کر اسے قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر تک پانی نہ پہنچنے کے باعث زراعت، ماحولیات، ماہی گیری، زندگی اور تمر کے جنگلات تباہی کے دہانے پنہچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب پاکستان کو دی جانے والی دھمکیاں اور ڈو مور کا مطالبہ زیادتی ہے۔ مولانا ناصر سومرو مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فوری طور پر پھانسی کی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 676834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676834/خالد-محمود-سومرو-قتل-کیس-ملٹری-کورٹ-میں-نہ-بھیجنا-افسوسناک-ہے-مولانا-ناصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org