0
Sunday 15 Oct 2017 23:52

خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹ میں نہ بھیجنا افسوسناک ہے، مولانا ناصر سومرو

خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹ میں نہ بھیجنا افسوسناک ہے، مولانا ناصر سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنماء مولانا ناصر محمود سومرو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹ کی جانب نہ بھیجنا افسوسناک ہے، ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کرکے پھانسی دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا ناصر سومرو نے کہا کہ دریائے سندھ پر سب سے پہلے سندھ باسیوں کا حق ہے، مگر دریائے سندھ پر ڈیم، بیراج اور کینال بنا کر اسے قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر تک پانی نہ پہنچنے کے باعث زراعت، ماحولیات، ماہی گیری، زندگی اور تمر کے جنگلات تباہی کے دہانے پنہچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب پاکستان کو دی جانے والی دھمکیاں اور ڈو مور کا مطالبہ زیادتی ہے۔ مولانا ناصر سومرو مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فوری طور پر پھانسی کی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 676834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش