QR CodeQR Code

اسلام آباد کا رخ کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے، عظمت طوری

25 Apr 2011 19:00

اسلام ٹایمز:ایم کیو ایم کے میڈیا انچارج نے کہا کہ مسافر محفوظ نہیں اور گزشتہ 34 دنوں سے پاراچنار پشاور کے درمیان آمد ورفت کے راستے بند اور علاقے کے لاکھوں طوری اور بنگش قبائل محصور ہیں اور علاقے میں اشیائے خورد ونوش، ادویات، تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں سکولوں کی تدریس کی کتب مارکیٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے


پاراچنار:اسلام ٹایمز۔ ایم کیو ایم کے میڈیا انچارج عظمت طوری نے کہا ہے کہ لوئر کرم اور وسطی کرم ایجنسی میں موجود شدت پسندوں کے مراکز کو ختم کرنے کیلئے آرمی آپریشن کیا جائے اور سرکاری شاہراہوں کو شدت پسندوں سے آزاد کرایا جائے، بصورت دیگر ہم اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز متحدہ قومی موومنٹ کرم پاراچنار کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کیا۔
 انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مسافر محفوظ نہیں، گزشتہ 34 دنوں سے پاراچنار پشاور کے درمیان آمد و رفت کے راستے بند اور علاقے کے لاکھوں طوری اور بنگش قبائل محصور ہیں، علاقے میں اشیائے خورد و نوش، ادویات، تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں سکولوں کی درسی کتب نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ عظمت طوری نے کہا کہ پاراچنار میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنے کے بعد، اب ایم کیو ایم اسلام آباد کا رخ کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دے گی اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے۔ 


خبر کا کوڈ: 67714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67714/اسلام-آباد-کا-رخ-کر-کے-پارلیمنٹ-ہائوس-سامنے-دھرنا-دینگے-اور-بھوک-ہڑتالی-کیمپ-لگائینگے-عظمت-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org