0
Monday 25 Apr 2011 19:00

اسلام آباد کا رخ کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے، عظمت طوری

اسلام آباد کا رخ کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے، عظمت طوری

پاراچنار:اسلام ٹایمز۔ ایم کیو ایم کے میڈیا انچارج عظمت طوری نے کہا ہے کہ لوئر کرم اور وسطی کرم ایجنسی میں موجود شدت پسندوں کے مراکز کو ختم کرنے کیلئے آرمی آپریشن کیا جائے اور سرکاری شاہراہوں کو شدت پسندوں سے آزاد کرایا جائے، بصورت دیگر ہم اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز متحدہ قومی موومنٹ کرم پاراچنار کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کیا۔
 انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مسافر محفوظ نہیں، گزشتہ 34 دنوں سے پاراچنار پشاور کے درمیان آمد و رفت کے راستے بند اور علاقے کے لاکھوں طوری اور بنگش قبائل محصور ہیں، علاقے میں اشیائے خورد و نوش، ادویات، تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں سکولوں کی درسی کتب نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ عظمت طوری نے کہا کہ پاراچنار میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنے کے بعد، اب ایم کیو ایم اسلام آباد کا رخ کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دے گی اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے۔ 

خبر کا کوڈ : 67714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش