QR CodeQR Code

کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

18 Oct 2017 12:40

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، لیکن واقعے کی تفتیش ہونے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے تعلق رکھنے والے پولیس انسپکٹر عبدالسلام بنگلزئی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، لیکن واقعے کی تفتیش ہونے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 677451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677451/کوئٹہ-قمبرانی-روڈ-پر-فائرنگ-سے-پولیس-انسپکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org