0
Wednesday 18 Oct 2017 12:40

کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے تعلق رکھنے والے پولیس انسپکٹر عبدالسلام بنگلزئی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، لیکن واقعے کی تفتیش ہونے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 677451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش