QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

20 Oct 2017 12:12

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کیجانب سے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی کہ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب دھماکہ کے بعد رات گئے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے پولیس مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔


خبر کا کوڈ: 677893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677893/کوئٹہ-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-ا-پریشن-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org