QR CodeQR Code

شیعہ نوجوان خواجہ محمد علی کو راولپنڈی میں انکے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

22 Oct 2017 06:56

خواجہ محمد علی کے اغواء یا ممکنہ طور پر گرفتاری کیخلاف مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اور انکے اہلخانہ کیجانب سے تھانہ سول لائنز کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، انکے اہلخانہ کیجانب سے ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی سے ایک اور شیعہ نوجوان لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں شیعہ نوجوان خواجہ محمد علی کو ہفتہ کی صبح نامعلوم افراد گھر کے قریب سے اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ہی اہل تشیع کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک گیر احتجاج جاری ہے، علامہ حسن ظفر سمیت علماء کی طرف سے احتجاجی گرفتاریوں کے بعد تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں خواجہ محمد علی کے اغواء یا ممکنہ طور پر گرفتاری کیخلاف مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اور انکے اہل خانہ کی جانب سے تھانہ سول لائنز کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، انکے اہل خانہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 678322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678322/شیعہ-نوجوان-خواجہ-محمد-علی-کو-راولپنڈی-میں-انکے-گھر-کے-باہر-سے-نامعلوم-افراد-نے-اغواء-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org