QR CodeQR Code

ایرانی ویزہ کے حصول کیلئے میڈیکل کی شرط ختم کرنیکا اعلان نہایت خوش آئند ہے، علامہ سید غضنفر عباس کاظمی

22 Oct 2017 13:01

ولی العصر ٹورز اینڈ سروس کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ میڈیکل کی شرط ختم کرنے پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور ان کی تمام ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، اس سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ زائرین کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ ولی العصر ٹورز اینڈ سروسز کے چیف ایگزیکٹو علامہ سید غضنفر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو حصول ویزہ کے لئے میڈیکل کی شرط ختم کرنے پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور ان کی تمام ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، بلاشبہ میڈیکل کی شرط کے خاتمہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ زائرین کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین کا قیمتی وقت صرف ہونے سے بچ پائے گا۔ سید غضنفر عباس کاظمی نے کہا کہ ایرانی حکومت کا یہ اقدام زائرین امام حسین (ع) اور امام رضا علیہ السلام کی بہتری کے لئے ایک بڑا اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 678388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678388/ایرانی-ویزہ-کے-حصول-کیلئے-میڈیکل-کی-شرط-ختم-کرنیکا-اعلان-نہایت-خوش-آئند-ہے-علامہ-سید-غضنفر-عباس-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org