0
Sunday 22 Oct 2017 13:01

ایرانی ویزہ کے حصول کیلئے میڈیکل کی شرط ختم کرنیکا اعلان نہایت خوش آئند ہے، علامہ سید غضنفر عباس کاظمی

ایرانی ویزہ کے حصول کیلئے میڈیکل کی شرط ختم کرنیکا اعلان نہایت خوش آئند ہے، علامہ سید غضنفر عباس کاظمی
اسلام ٹائمز۔ ولی العصر ٹورز اینڈ سروسز کے چیف ایگزیکٹو علامہ سید غضنفر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو حصول ویزہ کے لئے میڈیکل کی شرط ختم کرنے پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور ان کی تمام ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، بلاشبہ میڈیکل کی شرط کے خاتمہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ زائرین کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین کا قیمتی وقت صرف ہونے سے بچ پائے گا۔ سید غضنفر عباس کاظمی نے کہا کہ ایرانی حکومت کا یہ اقدام زائرین امام حسین (ع) اور امام رضا علیہ السلام کی بہتری کے لئے ایک بڑا اقدام ہے۔
خبر کا کوڈ : 678388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش