QR CodeQR Code

مہاجروں کو متحد ہو کر گرینڈ الائنس کیصورت میں حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے، سلیم حیدر

22 Oct 2017 23:59

اپنے ایک بیان میں مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین نے کہا کہ ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پہلے ہی مہاجر عوام ذہنی طورپر کرب کا شکار ہے، مزید الزام تراشیوں کی سیاست کے زیادہ خراب نتائج برآمد ہوں گے، اگر اب بھی سیاسی بردباری، فہم و فراست کا مظاہرہ نہ کیا گیا، تو پھر مہاجروں کی داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجروں کو انتشار کے بجائے متحد ہو کر قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے، ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پہلے ہی مہاجر عوام ذہنی طورپر کرب کا شکار ہے، مزید الزام تراشیوں کی سیاست کے زیادہ خراب نتائج برآمد ہوں گے، اگر اب بھی سیاسی بردباری، فہم و فراست کا مظاہرہ نہ کیا گیا، تو پھر مہاجروں کی داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔ اپنے ایک بیان میں سلیم حیدر نے کہا کہ برسوں سے مہاجر کارکنان اور عوام قربانیاں دیتے آرہے ہیں، اب مہاجر قیادت کو قربانی دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت مہاجروں کو متحد ہو کر گرینڈ الائنس کی صورت میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے اور ہم اسی فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے مہاجروں کو گرینڈ الائنس میں شامل کر رہے ہیں، جس سے متفقہ طور پر مہاجر حقوق کی جدوجہد اور آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جا سکے گا۔ انہوںننے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف مہاجر قائدین سے ملاقاتیں بھی کرکے انہیں اس بات پر قائل کر رہے ہیں کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر اتحاد کی صورت میں سیاست کریں۔


خبر کا کوڈ: 678487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678487/مہاجروں-کو-متحد-ہو-کر-گرینڈ-الائنس-کیصورت-میں-حقوق-کیلئے-جدوجہد-کرنی-چاہئے-سلیم-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org