QR CodeQR Code

نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب پہنچ گئے

23 Oct 2017 12:46

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آئی ہے اور اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران وہیں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا ہے اور وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آئی ہے اور اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران وہیں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے آج لاہور واپسی آنا تھا جہاں لیگی کارکنان نے ان کا استقبال کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 678562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678562/نواز-شریف-پاکستان-ا-نے-کے-بجائے-سعودی-عرب-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org