QR CodeQR Code

یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، سریندر ولاسائی

23 Oct 2017 23:35

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کے انچارج نے کہا کہ الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے اور انہوں نے اپنے باپ کے سوا سب پر الزام لگایا ہے، انہیں سسرال کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کر دیں۔ سریندر ولاسائی نے کہا کہ بلاول ہاﺅس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں، الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے اور انہوں نے اپنے باپ کے سوا سب پر الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو سسرال کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے، الزام خان کی پی ٹی آئی 2018ء تک پی ٹی وی بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قوم کو نفسیاتی مریضوں کے حوالے نہیں ہونے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 678742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678742/یہودیوں-کے-پیسے-پر-پلنے-والے-جعلی-خان-اصل-میں-ملک-حملہ-آور-ہیں-سریندر-ولاسائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org