0
Monday 23 Oct 2017 23:35

یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، سریندر ولاسائی

یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، سریندر ولاسائی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کر دیں۔ سریندر ولاسائی نے کہا کہ بلاول ہاﺅس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں، الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے اور انہوں نے اپنے باپ کے سوا سب پر الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو سسرال کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے، الزام خان کی پی ٹی آئی 2018ء تک پی ٹی وی بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قوم کو نفسیاتی مریضوں کے حوالے نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 678742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش