QR CodeQR Code

بلاول نے عمران خان کو درگاہ قلندر پر روکنے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا

24 Oct 2017 01:06

۔ پی پی پی چیئرمین نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی رپورٹ جلد از جلد مکمل کرکےپیش کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کودرگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری سے روکنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ پی پی پی چیئرمین نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی رپورٹ جلد از جلد مکمل کرکےپیش کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اولیاءاکرام کی درگاہوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور انہیں سیاسی مقاصد اور پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 678757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678757/بلاول-نے-عمران-خان-کو-درگاہ-قلندر-پر-روکنے-کے-معاملے-کی-انکوائری-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org