0
Tuesday 24 Oct 2017 01:06

بلاول نے عمران خان کو درگاہ قلندر پر روکنے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا

بلاول نے عمران خان کو درگاہ قلندر پر روکنے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کودرگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری سے روکنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ پی پی پی چیئرمین نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی رپورٹ جلد از جلد مکمل کرکےپیش کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اولیاءاکرام کی درگاہوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور انہیں سیاسی مقاصد اور پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 678757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش