QR CodeQR Code

متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کا آج مظفرآباد میں دھرنا دینے کا اعلان

25 Oct 2017 11:28

متاثرین ایکشن کمیٹی کے صدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرین کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی، حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مطالبات کی عدم منظوری پر متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ آج احتجاجی دھرنا دیں گے۔ صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرین ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی لطیف مغل، ڈاکٹر میر عبدلواحد، نصیر قیوم، سخاوت مغل، ذوالقرنین حیدر، عادل، جاوید اقبال، محمد شفیق نے بتایا کہ 16 نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست انتظامیہ کے حوالے کی ہے۔ واپڈا حکام اور حکومت آزادکشمیر نے ہمارے مطالبات پر توجہ دینا گوارہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف روڈ اور بازار کو بند کیا جائے گا بلکہ پراجیکٹ پر جاری کام کو بند کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں سمیت دھرنا دینگے۔ متاثرین کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی، حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 679051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/679051/متاثرین-نیلم-جہلم-پراجیکٹ-کا-آج-مظفرآباد-میں-دھرنا-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org