0
Wednesday 25 Oct 2017 11:28

متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کا آج مظفرآباد میں دھرنا دینے کا اعلان

متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کا آج مظفرآباد میں دھرنا دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مطالبات کی عدم منظوری پر متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ آج احتجاجی دھرنا دیں گے۔ صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرین ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی لطیف مغل، ڈاکٹر میر عبدلواحد، نصیر قیوم، سخاوت مغل، ذوالقرنین حیدر، عادل، جاوید اقبال، محمد شفیق نے بتایا کہ 16 نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست انتظامیہ کے حوالے کی ہے۔ واپڈا حکام اور حکومت آزادکشمیر نے ہمارے مطالبات پر توجہ دینا گوارہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف روڈ اور بازار کو بند کیا جائے گا بلکہ پراجیکٹ پر جاری کام کو بند کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں سمیت دھرنا دینگے۔ متاثرین کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی، حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 679051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش