QR CodeQR Code

پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے،پاکستانی ماہرین نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں،آئی اے ای اے

26 Apr 2011 12:38

اسلام ٹائمز:آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈینس فلورے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے قومی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ جو پاکستان سنجیدگی سے ادا کر رہا ہے۔ اور دو ہزار چھ سے مضبوط جوہری سیکیورٹی کے ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔ آئی اے ای اے نے پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔ نیو کلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی پر منعقدہ سیمینار کی سائیڈ لائن پر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈینس فلورے نے اس سلسلے میں پاکستانی ماہرین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ پاکستانی ماہرین آزادانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے قومی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ جو پاکستان سنجیدگی سے ادا کر رہا ہے۔ اور دو ہزار چھ سے مضبوط جوہری سیکیورٹی کے ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی فنڈ میں ایک اعشاریہ سولہ ملین ڈالر کی فراہمی سے دسواں بڑا ملک بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 67939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67939/پاکستان-کا-ایٹمی-پروگرام-مکمل-طور-پر-محفوظ-ہے-پاکستانی-ماہرین-نیوکلیئر-سیکیورٹی-اینڈ-سیفٹی-بہترین-معیار-قائم-رکھے-ہوئے-ہیں-آئی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org