0
Tuesday 26 Apr 2011 12:38

پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے،پاکستانی ماہرین نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں،آئی اے ای اے

پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے،پاکستانی ماہرین نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں،آئی اے ای اے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔ آئی اے ای اے نے پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔ نیو کلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی پر منعقدہ سیمینار کی سائیڈ لائن پر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈینس فلورے نے اس سلسلے میں پاکستانی ماہرین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ پاکستانی ماہرین آزادانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے قومی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ جو پاکستان سنجیدگی سے ادا کر رہا ہے۔ اور دو ہزار چھ سے مضبوط جوہری سیکیورٹی کے ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی فنڈ میں ایک اعشاریہ سولہ ملین ڈالر کی فراہمی سے دسواں بڑا ملک بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 67939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش