QR CodeQR Code

کراچی، ڈیفنس اور بلدیہ ٹاون کےدھماکوں کی تحقیقات جاری، بم کے ذرات اور موٹرسائیکل کی سیٹ لیبارٹری میں منتقل

26 Apr 2011 14:42

اسلام ٹائمز:پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس اور بلدیہ ٹاون کے واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں تین روز بعد رپورٹ اعلی حکام کو پیش کریں گی


کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو اور بلدیہ ٹاون میں ہونے والے دھماکے کے بعد تحقیقات کیلئے مختلف ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیفنس دھماکہ موبائل ڈیوائس کے ذریعے کیا۔ ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے ڈیفنس میں نشانہ بننے والی بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جب کہ تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے بم کے ذرات اور موٹرسائیکل کی سیٹ کو لیبارٹری منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس اور بلدیہ ٹاون کے واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں تین روز بعد رپورٹ اعلی حکام کو پیش کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 67983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67983/کراچی-ڈیفنس-اور-بلدیہ-ٹاون-کےدھماکوں-کی-تحقیقات-جاری-بم-کے-ذرات-موٹرسائیکل-سیٹ-لیبارٹری-میں-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org