0
Tuesday 26 Apr 2011 14:42

کراچی، ڈیفنس اور بلدیہ ٹاون کےدھماکوں کی تحقیقات جاری، بم کے ذرات اور موٹرسائیکل کی سیٹ لیبارٹری میں منتقل

کراچی، ڈیفنس اور بلدیہ ٹاون کےدھماکوں کی تحقیقات جاری، بم کے ذرات اور موٹرسائیکل کی سیٹ لیبارٹری میں منتقل
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو اور بلدیہ ٹاون میں ہونے والے دھماکے کے بعد تحقیقات کیلئے مختلف ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیفنس دھماکہ موبائل ڈیوائس کے ذریعے کیا۔ ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے ڈیفنس میں نشانہ بننے والی بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جب کہ تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے بم کے ذرات اور موٹرسائیکل کی سیٹ کو لیبارٹری منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس اور بلدیہ ٹاون کے واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں تین روز بعد رپورٹ اعلی حکام کو پیش کریں گی۔

خبر کا کوڈ : 67983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش