QR CodeQR Code

جے یو آئی رہنما مولانا حسین جلالی کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

29 Oct 2017 21:06

میاں حسین جلالی گزشتہ روز ضروری کام کے سلسلے میں رنگ روڈ پشاور سے اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی، جسمیں وہ بال بال بچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور رنگ روڈ پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا میاں حسین جلالی فائرنگ سے بال بال بچ گئے، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کو ہوائی گولی آکر لگی۔ میاں حسین جلالی گزشتہ روز ضروری کام کے سلسلے میں رنگ روڈ پشاور سے اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔


خبر کا کوڈ: 680044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680044/جے-یو-آئی-رہنما-مولانا-حسین-جلالی-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-بال-بچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org