QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سابق ایم این ایز اور ناظمین سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

31 Oct 2017 21:16

پولیس ذرائع کیمطابق جن شخصیات سے سکیورٹی واپس لی گئی ان میں سابق ارایکن صوبائی اسمبلی عبدالحلیم خان قصوریہ، حفیظ اللہ علیزئی، تحصیل ناظمین، مقامی مذہبی رہنماء اور پولیس کے سابق افسران شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں متعدد سیاستدانوں، مذہبی رہنماوں اور سابق افسران کی سکیورٹی پر مامور 50 پولیس اہلکار واپس بلا لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جن شخصیات سے سکیورٹی واپس لی گئی ان میں سابق ارایکن صوبائی اسمبلی عبدالحلیم خان قصوریہ، حفیظ اللہ علیزئی، تحصیل ناظمین، مقامی مذہبی رہنماء اور پولیس کے سابق افسران شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان نے کہا ہے کہ آئی جی کی ہدایات پر یہ اقدام کیا گیا جبکہ واپس بلائے گئے اہلکاروں کو دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں آئی جی کے پی کے نے تمام ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 680521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680521/ڈی-آئی-خان-سابق-ایم-این-ایز-اور-ناظمین-سے-سکیورٹی-واپس-لے-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org