0
Tuesday 31 Oct 2017 21:16

ڈی آئی خان، سابق ایم این ایز اور ناظمین سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

ڈی آئی خان، سابق ایم این ایز اور ناظمین سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں متعدد سیاستدانوں، مذہبی رہنماوں اور سابق افسران کی سکیورٹی پر مامور 50 پولیس اہلکار واپس بلا لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جن شخصیات سے سکیورٹی واپس لی گئی ان میں سابق ارایکن صوبائی اسمبلی عبدالحلیم خان قصوریہ، حفیظ اللہ علیزئی، تحصیل ناظمین، مقامی مذہبی رہنماء اور پولیس کے سابق افسران شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان نے کہا ہے کہ آئی جی کی ہدایات پر یہ اقدام کیا گیا جبکہ واپس بلائے گئے اہلکاروں کو دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں آئی جی کے پی کے نے تمام ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 680521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش