QR CodeQR Code

پشاور، چہلم امام حسینؑ کیلئے سکیورٹی پلان تیار

1 Nov 2017 19:04

پشاور میں چہلم امام حسینؑ کیلئے تیار کیے گئے سکیورٹی پلان کے تحت ہوٹل اور سرائے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام عالی مقام سیدنا امام حسینؑ اور انکے جانثاروں کے چہلم کے لئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔ جسکے تحت ہوٹل اور سرائے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 تا 12 نومبر افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کی دیواروں پر وال چاکنگ، قابل اعتراض مواد کی چھپائی اور تقسیم جبکہ ماسوائے آذان اور خطبہ جمعہ کے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب 10 نومبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی ممانعت بھی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 680730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680730/پشاور-چہلم-امام-حسین-کیلئے-سکیورٹی-پلان-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org