0
Wednesday 1 Nov 2017 19:04

پشاور، چہلم امام حسینؑ کیلئے سکیورٹی پلان تیار

پشاور، چہلم امام حسینؑ کیلئے سکیورٹی پلان تیار
اسلام ٹائمز۔ امام عالی مقام سیدنا امام حسینؑ اور انکے جانثاروں کے چہلم کے لئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔ جسکے تحت ہوٹل اور سرائے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 تا 12 نومبر افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کی دیواروں پر وال چاکنگ، قابل اعتراض مواد کی چھپائی اور تقسیم جبکہ ماسوائے آذان اور خطبہ جمعہ کے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب 10 نومبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی ممانعت بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 680730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش