QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں

2 Nov 2017 16:32

صوبائی حکومت رواں ہفتہ وفاق کیطرف سے مثبت جواب کا انتظار کریگی، مثبت جواب اور عملی اقدام نہ ہونیکی صورت میں اگلے ہفتہ اسلام آباد میں دھرنا دیا جائیگا، جسکی قیادت خود وزیراعلٰی پرویز خٹک کرینگے، جبکہ انکے ساتھ کابینہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بھی موجود ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی طرف سے صوبائی حقوق اور واجبات کی ادائیگی کے معاملہ پر مسلسل خاموشی کے بعد اگلے ہفتہ اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس کیلئے اپوز یشن کے ساتھ بھی رابطے کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت رواں ہفتہ وفاق کی طرف سے مثبت جواب کا انتظار کرے گی، مثبت جواب اور عملی اقدام نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتہ اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا، جس کی قیادت خود وزیراعلٰی پرویز خٹک کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ کابینہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بھی موجود ہونگے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس بار نتیجہ خیز دھرنا دیا جائے گا اور خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے۔ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے اور اگلے ہفتہ کی کسی تاریخ کا اعلان وزیراعلٰی اپوزیشن رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 680904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680904/خیبر-پختونخوا-حکومت-کی-اسلام-آباد-میں-دھرنے-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org