QR CodeQR Code

ایاز لطیف پلیجو کا سرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت کے سامنے کھڑا ہونے کا مشورہ

5 Nov 2017 22:41

کراچی میں محبت سندھ ریلی سے خطاب میں قومی عوامی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے۔ پلیجو نے سی پیک کے حق میں نعرے بھی لگوا دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کرپشن کے خلاف قومی عوامی پارٹی بھی سڑکوں پر آگئی، کراچی میں مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ تک محبت سندھ ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رہنماء قومی عوامی پارٹی ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے۔ پلیجو نے سی پیک کے حق میں نعرے بھی لگوا دیئے۔ ایاز لطیف پلیجو نے سرکاری ملازمین کو سندھ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ بھی دیدیا، کہتے ہیں سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہوگی۔ مزار قائد سے شروع ہونے والی ریلی ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 681559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681559/ایاز-لطیف-پلیجو-کا-سرکاری-ملازمین-کو-صوبائی-حکومت-کے-سامنے-کھڑا-ہونے-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org