0
Sunday 5 Nov 2017 22:41

ایاز لطیف پلیجو کا سرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت کے سامنے کھڑا ہونے کا مشورہ

ایاز لطیف پلیجو کا سرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت کے سامنے کھڑا ہونے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ کرپشن کے خلاف قومی عوامی پارٹی بھی سڑکوں پر آگئی، کراچی میں مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ تک محبت سندھ ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رہنماء قومی عوامی پارٹی ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے۔ پلیجو نے سی پیک کے حق میں نعرے بھی لگوا دیئے۔ ایاز لطیف پلیجو نے سرکاری ملازمین کو سندھ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ بھی دیدیا، کہتے ہیں سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہوگی۔ مزار قائد سے شروع ہونے والی ریلی ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 681559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش