QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدی کنونشن فروری میں ہوگا

6 Nov 2017 15:55

مرکزی ورکنگ کاؤنسل کے اجلاس میں گروپ ڈسکشن، تربیتی سیشن، کیریئر کاؤنسلنگ، پروگرام مینجمنٹ اور کربلا محور انسانیت کے موضوعات پہ دروس ہوئے، جس میں انجینئر سید حسین موسوی، مولانا دیدار حسین، علامہ غلام شبیر کانھیو سمیت دیگر نے دروس دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی ورکنگ کاؤنسل کا 3 روزہ اجلاس سکرنڈ میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈویژن، اضلاع اور مرکزی کابینہ کے افراد نے شرکت کی، اجلاس میں گروپ ڈسکشن، تربیتی سیشن، کیریئر کاؤنسلنگ، پروگرام مینجمنٹ اور کربلا محور انسانیت کے موضوعات پہ دروس ہوئے، جس میں انجینئر سید حسین موسوی، حجتہ السلام مولانا دیدار حسین، حجتہ السلام علامہ غلام شبیر کانھیو، سید پسند علی رضوی، محمد یاسین عارفی، سعید پٹان اور دیگر نے دروس دیئے جب کہ تنظیم کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، غلام سرور سومرو، ایاز منتظری اور مرکزی رہنماؤں نے بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پروگرام کی آخری نشست میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48 واں سالانہ مرکزی کنونشن کا اعلان کیا گیا، جس میں نئے سال کا نام راہیان کربلا و عاشقان مہدی عج سے منسوب کیا گیا اور کنونش بنام راہیان کربلا و عاشقان مہدی عج و یوم زہرا سلام اللہ علیہا بتاریخ 15 ،16 ،17 اور 18 فروری کو بھٹ شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 681662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681662/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-پاکستان-کا-48-واں-سالانہ-مرکزی-راہیان-کربلا-عاشقان-مہدی-کنونشن-فروری-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org