2
0
Monday 6 Nov 2017 15:55

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدی کنونشن فروری میں ہوگا

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدی کنونشن فروری میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی ورکنگ کاؤنسل کا 3 روزہ اجلاس سکرنڈ میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈویژن، اضلاع اور مرکزی کابینہ کے افراد نے شرکت کی، اجلاس میں گروپ ڈسکشن، تربیتی سیشن، کیریئر کاؤنسلنگ، پروگرام مینجمنٹ اور کربلا محور انسانیت کے موضوعات پہ دروس ہوئے، جس میں انجینئر سید حسین موسوی، حجتہ السلام مولانا دیدار حسین، حجتہ السلام علامہ غلام شبیر کانھیو، سید پسند علی رضوی، محمد یاسین عارفی، سعید پٹان اور دیگر نے دروس دیئے جب کہ تنظیم کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، غلام سرور سومرو، ایاز منتظری اور مرکزی رہنماؤں نے بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پروگرام کی آخری نشست میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48 واں سالانہ مرکزی کنونشن کا اعلان کیا گیا، جس میں نئے سال کا نام راہیان کربلا و عاشقان مہدی عج سے منسوب کیا گیا اور کنونش بنام راہیان کربلا و عاشقان مہدی عج و یوم زہرا سلام اللہ علیہا بتاریخ 15 ،16 ،17 اور 18 فروری کو بھٹ شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 681662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عرفان حیدر
بہت خوب، خدا حامی و ناصر
شکیل حسینی (حیدرآباد)
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس کی استقامت کو سلام
ہماری پیشکش