QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی، طلباء یونین پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور

13 Nov 2017 17:32

اجلاس کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے اپنی پسند کے سیاست دان پیدا کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ضابطہ اخلاق بنا کر طلباء یونین کو بحال کیا جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی یونینز ختم ہونے سے لسانی تنظیمیں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے طلباء یونین پر پابندی ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر نے صوبے بھر میں طلباء یونینز پر پابندی کے خاتمے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اجلاس کےدوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے اپنی پسند کے سیاست دان پیدا کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ضابطہ اخلاق بنا کر طلباء یونین کو بحال کیا جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی یونینز ختم ہونے سے لسانی تنظیمیں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ آمروں نے سیاست کو محدود کیا لیکن طلباء کو سیاست کو حق ملنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 683109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683109/سندھ-اسمبلی-طلباء-یونین-پر-پابندی-کے-خلاف-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org