0
Monday 13 Nov 2017 17:32

سندھ اسمبلی، طلباء یونین پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور

سندھ اسمبلی، طلباء یونین پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے طلباء یونین پر پابندی ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر نے صوبے بھر میں طلباء یونینز پر پابندی کے خاتمے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اجلاس کےدوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے اپنی پسند کے سیاست دان پیدا کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ضابطہ اخلاق بنا کر طلباء یونین کو بحال کیا جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی یونینز ختم ہونے سے لسانی تنظیمیں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ آمروں نے سیاست کو محدود کیا لیکن طلباء کو سیاست کو حق ملنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 683109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش