QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر مال کا دورہ گرہ مٹہ، متاثرہ خاندان کی کفالت کا اعلان

14 Nov 2017 12:57

گرہ مٹ میں متاثرہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال نے متاثرہ لڑکی کو دو لاکھ روپے نقد اور اس سے شادی کرنے والے نوجوان کیلئے سرکاری نوکری کا اعلان کیا۔ علی امین کا کہنا تھا کہ یہ بچی میری بیٹی اور بہن ہے۔ قانونی کارروائی کی رقم میں بھی میں خود ادا کرونگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے گرہ مٹہ کے علاقے کا دورہ کرکے متاثرہ خاندان کی مالی و قانونی کفالت کا اعلان کیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو اپنی بہن اور بیٹی قرار دیتے ہوئے اس کے آئندہ تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نےگرہ مٹ کی متاثرہ بچی کے لیئے نقد دولاکھ روپے اور بچی سے شادی کرنے والے نوجوان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ علی امین خان کا کہنا تھا کہ یہ بچی میری بیٹی اور بہن ہے۔ قانونی کارروائی کی رقم میں بھی میں خود ادا کرونگا۔ واضح رہے کہ 18 روز قبل گرہ مٹ میں مسلح افراد نے نوجوان لڑکی کو برہنہ کرکے اسلحہ کی نوک پہ گاؤں میں گھمایا تھا، جبکہ پی ٹی آئی رہنما داور کنڈی نے علی امین پہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملزمان کی اعانت کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 683301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683301/ڈی-ا-ئی-خان-صوبائی-وزیر-مال-کا-دورہ-گرہ-مٹہ-متاثرہ-خاندان-کی-کفالت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org