QR CodeQR Code

کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو 5 سال گزرنے کے باجود انصاف نہیں مل سکا

15 Nov 2017 13:02

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بلدیہ فیکٹری کے باہر متاثرین سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ سانحے کا مرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، حماد صدیقی کی رپورٹ سامنے آچکی ہے، تاہم اس کے باوجود سانحے کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کو 5 سال گزرنے کے باجود انصاف نہیں مل سکا ہے اور وہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بلدیہ فیکٹری کے باہر متاثرین سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سانحے کا مرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، حماد صدیقی کی رپورٹ سامنے آچکی ہے، تاہم اس کے باوجود سانحے کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، یہ غریب مائیں ہیں، ان کی مدد کی جائے، انھیں انصاف ہم دلوائیں گے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سیاسی مصلحت اور اس معاملے پر این ار او کو قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 683504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683504/کراچی-سانحہ-بلدیہ-فیکٹری-کے-متاثرین-کو-5-سال-گزرنے-باجود-انصاف-نہیں-مل-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org